Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

بھارتی اداکارہ مونی رائے کی شادی، تصاویر دیکھیں

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago

بھارتی اداکارہ مونی رائے اپنے دوست سورج نمبیار کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی اداکارہ مونی رائے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

 اس سے قبل شادی کے دن انہوں نے روایتی سفید اور سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کررکھی تھی۔

اداکارہ نے جیولری کے لیے سونے کی چوڑیاں، چوکر ہار، مانگ ٹیکا اور اپنے بالوں کے لیے اصلی پھولوں کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب ان کے شوہر سورج نمبیار نے دھوتی کے ساتھ بھورے رنگ کے کُرتے کا انتخاب کیا۔

مونی رائے نے شادی کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آخرکار میں نے سورج کو پا ہی لیا، ہم نے آخرکار شادی کرلی‘۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مونی رائے کی شادی کرونا کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube