پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز اور کراچی کنگز ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔
آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بابراعظم اور آئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان بالترتیب کنگز اور سلطانز کی قیادت کریں گے۔
سہیل خان دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ سے قبل کچھ دلچسپ پہلوؤں پر نظر ڈالیں گے اور کچھ معلومات اس ویڈیو میں بتائیں گے۔