Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پری زاد کی آخری قسط 28 جنوری کوٹی وی پرنشرنہیں ہوگی

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 27, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ڈرامہ سیریل ‘ میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھانے کے بعد سے پاکستان میں یہ ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے۔

ڈرامہ سیریل ‘ سنگ ماہ ‘ کے سینما پریمیئرکےبعد مقبول ترین آن ائرڈرامے ‘ پری زاد’ کااختتام بھی بڑی اسکرین پردکھایاجائے گا۔

پری زادحالیہ ڈراموں میں سب سے زیادہ زیربحث ہے،جس نے اپنی منفرد کہانی کی بدولت ناظرین اورناقدین کو اپنی طرف بھرپورطریقے سےمتوجہ کیا ہے۔ کاسٹ کی پرفارمنس کوسراہنے کے علاوہ مقبولیت کا اہم سبب چھوٹی اسکرین پرحاوی محبت کی تکون کے رجحان سے کچھ الگ دکھانا بھی ہے۔

پری زاد منفرد پلاٹ ، مضبوط مکالموں، دلوں کو چھو جانے والی والی شاعری، اورمعاشرتی مسائل کی دیانت دارانہ عکاسی کے باعث ابتداء سے ہی ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ اس کی پسندیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔

مرکزی کرداراحمد علی اکبرکا کردارتو کسی تعارف کا محتاج نہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ عروہ حسین ، صبورعلی، عشنا شاہ ، مشال خان ، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز سمیتاس ڈرامے کا ہرکردارانگوٹھی میں نگینے کی طرح فٹ نظرآتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی معاشرے میں نظرانداز کیے جانے والے انسان کی جدوجہد پرمبنی ہے جوخود کو ثابت کرنے کے لیے نکلتا ہے اوراپنے بل بوتے پر محنت وعزم کے ساتھ آگے بڑھتا ہے۔

احمد علی اکبرنے اس ڈرامے میں ایک پیچیدہ، جذباتی اور تہہ دارکردارادا کرنے کے لیے ناظرین سے خوب داد وصول کی ہے۔

پری زاد اپنی ہفتہ وارقسط کے بعد اکثرسوشل میڈیا پرٹرینڈ کرتا نظرآتا ہے، ڈرامے کی سیکنڈ لاسٹ ایپی سوڈ 25 جنوری 2022 کو نشرکی گئی اوراب ہم ٹی وی کی جانب سے آخری قسط 28 جنوری کو سینما گھروں میں دکھائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آخری قسط سینما گھروں میں پیش کیے جانے کے سبب اس روز ٹیلیویژن پرنہیں نشرکی جائے گی، امکان ہے کہ ٹی وی ناظرین اسے یکم فروری کو دیکھ سکیں گے۔

پریزاد کی آخری قسط کوسینما میں دکھانے کا اعلان پہلی بارگزشتہ ماہ سنگِ ماہ کے پریمیئر میں کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube