سوشل میڈیا کے اس دور میں لائکس اور فالورز کی دوڑ میں ہر کوئی ایک دوسرے سے آگے نکل جانا چاہتا ہے۔ کچھ مہم جو تو اس میں کچھ بھی کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہتے ہیں کہ ان کے فالورز لاکھوں میں ہوجائیں۔ مختلف ڈیجیٹل ایپس کے صارفین بہت بار غیرمعمولی حرکات کر گزرتے ہیں تاکہ لوگوں کی توجہ حاصل کرلیں۔