کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پڑوسی نے جھگڑے کے دوران پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے علیحدہ کردی۔
پولیس کے مطابق پڑوسی نے جھگڑے کے دوران پڑوسی کی انگلی دانتوں سے کاٹ کر ہاتھ سے علیحدہ کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ندیم نے حسنین انگلی اتنی زور سے کاٹی کہ ہاتھ سے الگ ہوگئی۔
انگلی کاٹنے والا ندیم اور بھائی کلیم کو گرفتار کرکے اورنگی ٹاون تھانے میں مقدمہ درج کرلیا، واقعہ اورنگی ٹاون کے علاقے ساڑھے گیارہ میں پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق زخمی حسین کو عباسی شہید ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اور میڈیکو لیگل رپورٹ درج کی گئی۔