آزاد کشمیر ضلع حویلی کی یونین کونسل بھیڈی میں عوام مریضوں اور میتوں کو کندھوں پر اٹھا کے کئی فٹ برف میں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
یونین کونسل بھیڈی کا ایک ماہ سے اپنے ضلع سے رابطہ منقطہ ہے، ابھی تک راستہ نہیں بحال کیا جا سکا، ایک ماہ سے یونین کونسل میں بجلی بھی بند ہے مگر انتظامیہ کے نوٹس میں کتنی بار یہ بات لانے کے بعد بھی کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔