Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

امریکا: داخلےکے امتحان کیلیے طلباء اب لیپ ٹاپ استعمال کرینگے

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2509072" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

امریکا میں ہائی اسکول کے طلباء 2024 میں شروع ہونے والے اسکالسٹک اسسمنٹ ٹیسٹ (ایس اے ٹی) کالج کے داخلے کے امتحان میں حصہ لینے کے لیے پینسل اور کاغذ کے بجائے لیپ ٹاپ کا استعمال کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اقدام معیاری ٹیسٹ کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ہے جس میں کرونا وباء کے دوران کمی واقع ہوئی ہے۔

کالج بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جو طلباء نیا ڈیجیٹلائزڈ ایس اے ٹی لیتے ہیں ان کے پاس سوالات کے جوابات دینے کے لیے تین کے بجائے دو گھنٹے ہوں گے جبکہ شارٹ ریڈنگ پیسجز دیے جائیں گے۔ ٹیسٹ لینے والے ریاضی کے امتحان کے لیے کیلکولیٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹیسٹ تیار کرنے والی غیر منافع بخش تنظیم کی نائب صدر پریسیلا روڈریگ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اسکالسٹک اسسمنٹ ٹیسٹ (ایس اے ٹی) لینا اور دینا آسان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم صرف ایس اے ٹی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نہیں ڈال رہے ہیں بلکہ ہم اس بات کا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں جس کے ذریعے اسسمنٹ ٹیسٹ کو ڈیجیٹل طور پر ممکن بنایا جائے۔

کئی دہائیوں سے، کالج میں درخواست دینے والے ہائی اسکول کے طلباء دوسرے ٹیسٹ لینے والوں اور ایک مانیٹر کے ساتھ کمروں میں بیٹھ کر ٹیسٹ کے لیے پنسل کا استعمال کرتے تھے۔

نومبر 2021 میں، کالج بورڈ نے امریکا اور دیگر ممالک میں ڈیجیٹل ایس اے ٹی کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔

سال 2024 سے، امریکی طلباء اپنے لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ، اسکول سے جاری کردہ ڈیوائس یا کالج بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے ٹیسٹ دیں گے۔

ڈیجیٹل ایس اے ٹی ٹیسٹ بین الاقوامی طلباء کے لیے 2023 کے شروع میں دستیاب ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube