Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کراچی:چغتائی لیب پرکرونا کی غلط رپورٹ پرجرمانہ عائد

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago

کراچی کی چغتائی لیب پر مشکوک کرونا وائرس رپورٹ کے نتیجے کے باعث ہیلتھ کیئر کمیشن نے 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں چغتائی لیب کی غلط کرونا رپورٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

ہیلتھ کیئر کمیشن نےعدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ چغتائی لیب کے مشکوک رزلٹ پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقات میں چغتائی لیب کی غفلت ثابت ہوئی اور لیب میں تربیت یافتہ اورٹیکنیکل اسٹاف کی بھی کمی ہے۔

درخواست گزار ایڈوکیٹ مریدعلی شاہ نےعدالت میں موقف اختیار کیا کہ 23 مارچ 2021 کو اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک سفر کرنا تھا جس سے قبل چغتائی لیب سے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تو لیب کے نتیجے میں اہلیہ کا رزلٹ مثبت آیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ اگلے ہی روز کراچی کے آغا خان اسپتال سے ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ نیگیٹیو(منفی) بتایا گیا۔

درخواست گزار نے نجی لیبس کی کارکردگی، آلات اور عملہ کی قابلیت سے متعلق تحقیقات کروانے کی استدعا کی۔

عدالت نے ہیلتھ کیئرکمیشن سے سندھ بھر کی کرونا لیب کی تفصیلات طلب کرلیں۔عدالت نے ہدایت کی کہ 8 مارچ تک کووڈ ٹیسٹ کرنے والی تمام لیبارٹریز کی تفصیلات اور فہرست پیش کی جائیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
کرونا ٹیسٹ،چغتائی لیب،سندھ ہائی کورٹ،Corona virus testing,Chugtai Lab,Sindh High court,
 
 
Facebook Twitter Youtube