Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

تُوجھوم کی دُھن کا تنازع:نرملاکازُلفی کو 10کروڑکانوٹس

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago

گلوکارہ نرملا مگھانی نے قانونی ٹیم کے ذریعہ کوک اسٹوڈیوسیزن 14 کے گانے ‘تُوجھوم ‘ کی دُھن چُرانے کے الزام میں پروڈیوسرزلفی کو 10 کروڑروپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کا دھماکے دارآغاز 14 جنوری کو عابدہ پروین اورنصیبو لعل کےگانے ‘تُوجُھوم ‘ سے ہوا جس کے فوری بعد عُمرکوٹ کی ایک ابُھرتی ہوئی گلوکاہ نرملا میگھانی نے دعویٰ کیا کہ تُو جھوم کی دُھن اس نمونے لی گئی ہے جوانہوں نے جون 2021 میں زلفی کو بھیجا تھا۔

نرملا کے مطابق، وہ کوک اسٹوڈیو کے نئے ایڈیشن میں جگہ حاصل کرنے کے لیے پُرامیدتھیں، دُھن چُرانے سے متعلق نرملا کا دعویٰ سب سے پہلے 18 جنوری 2022 کو ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں گانے کی ریلیز کے 4 دن بعد شائع ہواتھا، اس رپورٹ میں نرملا کا گاتے ہوئے وائس نوٹ بھی شامل تھا جو انہوں نےزُلفی کو واٹس ایپ پر بھیجا تھا۔

نرملا کے دعووں کے جواب میں کوک اسٹوڈیو نے ایک بیان جاری کیا جس میں زلفی کی جانب سے دھن چُرانے سے انکار کیا گیا ہے، زلفی کا کہنا ہے کہ ، ‘میرا کام مستعارنہیں کیا گیا نہ یا کریڈٹ کے بغیرہے، اس وجہ سے کہ میں دنیا کے ساتھ جو کچھ شیئر کرتا ہوں وہ کام شراکت اور تعاون پرمنحصر ہے، مجھے امید ہے کہ میرے پورے کیریئرکے دوران کیے جانے والے کام کو دیکھا جائے تو یہ واضح ہو گا کہ میں نے کسی کا کام چُرایا نہیں ہے’۔

نرملا کا کہنا تھا کہ وہ صرف دُھن کا کریڈٹ دینے کے لئے کہہ رہی ہیں، تاہم تازہ ترین پیش رفت یہ ہے کہ زُلفی کو 100 ملین کا نوٹس بھجوادیا گیا ہے۔

نرملا کے وکیل کا کہنا ہے کہ، ‘ کوک اسٹوڈیو 14 کے لیے میرے کلائنٹ کے گانے ‘تُومیرارانجھا’ کا نوٹ اورکمپوزیشن کو میرے موکل کی طرف سے بغیر کسی قانونی حق اوراجازت کے کاپی کرنا پاکستان کے کاپی رائٹ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے’۔

زُلفی سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپوزیشن کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں ورنہ نرملا کی ٹیم اُن کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

رپورٹس کے مطابق کوک اسٹوڈیو 14 کی نگراں کمپنی جراف پاکستان نے نرملا کا نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کی ہے،زُلفی جراف پاکستان کے شریک بانی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ، ‘ہمیں کل شام ایک نوٹس موصول ہوا ہے اور ہماری قانونی ٹیم مناسب وقت پر اس کا جواب صحیح چینلز کے ذریعے دے گی، اس طرح سے ہم محترمہ نرملامگھانی کی طرف سے شروع کیے گئے قانونی عمل کے احترام میں اپنا ردعمل محدود کرنے پر مجبور ہیں ‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube