[caption id="attachment_2508812" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]
پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد رواں سال دوسری بار کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
وزارت صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
ان میں کرونا وائرس کی معمولی علامتیں پائی گئی ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین کو ہلکے بخار اور کھانسی کی شکایت ہے۔
عوام کے نام اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام زیادہ سے زیادہ ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصل برقرار رکھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر یاسمین رواں ماہ 4 جنوری کو بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں۔
اس حوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بیٹے کا امریکا پہنچنے پر کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تو اپنا بھی ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔
Thank you @DrMuradPTI
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) January 19, 2022
God bless you.
And yes, precautionary measures cannot be reiterated enough. https://t.co/D0fmU34O2f