Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

تیئس مارچ کواپوزیشن کوسیاسی شکست ہوگی،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 23 مارچ کو اگر اپوزیشن کو ذاتی سیاست کےلیے احتجاج کرنا ہے تو وہ اپنا شوق پورا کرلے،انھیں اس روز سیاسی شکست ہوگی۔

راولپنڈی میں وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن بہت حساس ہوتا ہے اور اس دن اہم سڑکیں بند ہونگی،اسلامی دنیا کے کئی بڑے نام اس دن اسلام آباد میں موجود ہونگے،اس لئے اپوزیشن سے درخواست کی تھی کہ وہ اپنے احتجاج کی تاریخ آگے بڑھا دیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر اپوزیشن کو اپنی ذاتی سیاست کےلیے اہم رہنماؤں کو ناراض کرنا ہے تو 23 مارچ کو یہ احتجاج کرلے،انھیں سیاسی شکست ہوگی اور ذلیل و خوار ہوجائیں گے۔

وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ اپوزیشن کے احتجاج کے لیے اس وقت تک کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے جب تک وہ قانون کے لیے مسئلہ پیدا نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے 3 برس میں بھی حکومت کوایک بھی بل پرشکست نہیں دے سکی ہے اور کہہ رہے تھے کہ ہم استعفیٰ دیں گے لیکن یہ وہاں سے بھی بھاگ گئے۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن جمہوری طریقے سے اسمبلیوں میں آکر طاقت کا مظاہرہ کرے ورنہ ڈیڑھ برس مزید ذلیل ہوگی۔

انھوں نے مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے کہا کہ انھوں نےغیرذمہ دارانہ بات کی کہ ہم وزیر کو مکھی کی طرح نکال دیں گے،انھیں صرف میڈیا نے زندہ رکھا ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
شیخ رشید،پی ڈی ایم کا احتجاج،راولپنڈی،23 مارچ,Shaikh Rasheed,PDM,23 March
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube