Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

کیا آپ جانتے ہیں یہ کون ہیں

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2508737" align="alignleft" width="800"] بشکریہ اے این آئی[/caption]

دنیا کی ایوی ایشن کی تاریخ مرد پائلٹس کے کارناموں سے بھری پڑی ہے، مگر بہت کم خواتین پائلٹ ایسی ہیں، جنہوں نے مردوں کی اس فیلڈ میں بھی اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔

پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں بھی متعدد خواتین پائلٹس نے مردوں کے شانہ بشانہ اپنی صلاحتیوں کو منوایا ہے، جیسے عائشہ فاروق، سائرہ بتول، شہباز لغاری، شکریہ خانم اور شہید پائلٹ مریم مختار وغیرہ شامل ہیں۔

پاکستان کی طرح پڑوسی ملک بھارت میں بھی خواتین کو کمرشل فلائنگ کے ساتھ ساتھ فوج محاذ کیلئے بھی تیار کیا جا رہا ہے، جس میں بھونا کانتھ کے بعد شیوانگی سنگھ کا نام قابل دید ہے۔ شیوانگی بھارت کی وہ پہلی اور واحد خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جنہیں فرانسیسی ساختہ جنگی طیارہ رافیئل اڑانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

بھارت کو ملنے والے فرانسیسی رافیئل کے اسکواڈ میں مرد پائلٹس شامل ہیں، جب کہ شیوانگی واحد خاتون فائٹر پائلٹ اس اسکواڈرن کا حصہ ہیں۔

رواں سال 26 جنوری کو ہونے والی بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھی شیوانگی سنگھ نے اپنے اسکواڈ کے ہمراہ فوجی پریڈ میں حصہ لیا۔

شیوانگی نے سال 2017 میں بھارتی ایئرفورس ( آئی اے ایف ) میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ بھارتی ایئر فورس ( آئی اے ایف) کے دوسرے خواتین فائٹر پائلٹ بیج کا حصہ تھیں۔

Visit to IAF museum switched Shivangi Singh's ambition, goal in life |  Lucknow News - Times of India

رافیئل طیارہ اڑانے سے قبل شیوانگی روسی ساختہ مگ 21 اڑایا کرتی تھیں۔ شیوانگی کا تعلق بھارتی شہر ورنسائی سے ہے، جب کہ آئی اے ایف کی گولڈن ایرو اسکواڈرن سے تعلق رکھتی ہیں، جو امبالہ شہر میں تعینات ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube