اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مینر اکرم کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو قتل کرچکی ہے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت نے 1989 سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا ہے، گیارہ ہزار سے زائد خواتین سے زیادتی کی گئی، ایک لاکھ مکان اور اسکول تباہ کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے 9 لاکھ فوجی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہیں۔ انتہا پسند ہندوتوا کی طرف سے بھارت کے مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی کھلی کال دی جارہی ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل ان ثبوتوں کا نوٹس لے اور بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ سربراہ جینو سائیڈ واچ بھارت میں نسل کشی سے خبردار کرچکے ہیں۔
انہوں نے یہ سلامتی کونسل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جرائم کا نوٹس لے، جب فوج کارروائی کا مقصد شہریوں کو دبانا ہے تو کیسے تحفظ دیا جائے؟۔ شہریوٕں کی حفاظت کرنا بین الاقوامی انسانی قانون کا بنیادی ستون ہے، عام شہری ہمیشہ سے جنگ کا سب سے بڑا شکار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں آج بروز بدھ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں آج مکمل ہڑتال ہوگی، بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ رپورٹس کے مطابق قابض فوج نے وادی کے کئی علاقے فوجی چھاؤنی میں بدل دئیے ہیں۔
#WATCH Border Security Force & Pakistan Rangers exchange sweets and greetings at JCP Attari on India's 73rd Republic Day pic.twitter.com/nTD23Wf937
— ANI (@ANI) January 26, 2022
دوسری جانب بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پاک بھارت واہگہ بارڈر پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز اور پاکستان رینجرز مٹھائی کا تبادلہ کیا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر شاندار فوجی پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، جس میں بھارتی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔
Delhi | Four Mi-17V5 helicopters of the 155 Helicopter Unit flying in a wineglass formation at Republic Day parade pic.twitter.com/xrJ2HQ4f1c
— ANI (@ANI) January 26, 2022
Detachments of Centurion Tank, PT-76, MBT Arjun MK-I, and APC Topaz participate in the #RepublicDay parade at the Rajpath in Delhi. pic.twitter.com/dKUJTS0QFT
— ANI (@ANI) January 26, 2022
The contingent of J&K Light Infantry (JAK LI), led by Maj Ritesh Tiwari of 5th Battalion of JAK LI, marches down the Rajpath.
— ANI (@ANI) January 26, 2022
The contingent is attired in the Indian Army Uniform of 1970s and carrying weapon 7.62mm SLR. #RepublicDay parade pic.twitter.com/F257jk0aBe