Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

امریکا کا جنگی طیارہ چین کے سمندر میں گرکر تباہ

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2508512" align="alignleft" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

امریکا کا جنگی طیارہ جنوبی چین کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 7 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکہ کے مؤقر نشریاتی ادارے سی این این کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا کے جنگی طیارے کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ لینڈنگ کر رہا تھا لیکن پائلٹ کمال مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج نے اس ضمن میں کہا ہے کہ نیوی کا ایف 35 سی لائٹننگ ٹو جیٹ یو ایس ایس کارل ونسن کے فلائیٹ ڈیک پر اترتے ہوئے ٹکرایا جو حادثے کا سبب بنا۔

امریکا کے ساتویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ مارک لانگفورد کا کہنا ہے کہ طیارہ سمندر میں گر گیا مگر پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ سمیت 7 اہلکار اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چار کو بحری جہاز پر طبی امداد دی گئی جب کہ تین کو فلپائن کے دارالحکومت منیلا کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مارک لانگفورڈ کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات کی ابھی تصدیق کی جا رہی ہے۔ حادثے میں کروڑوں ڈالرز مالیت کا جنگی طیارہ تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے قریب سمندر میں امریکی بحریہ کے دو طیارہ بردار جہاز جنگی مشقیں کر رہے ہیں جن میں 1400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube