این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا سے مزید15 مریض انتقال کرگئے۔
این سی اوسی کےمطابق ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد29 ہزار137 ہوگئی۔
گزشتہ روزکرونا کے51 ہزار63 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 10.17 فیصد رہی۔
ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے 5ہزار196نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ادھرمحکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز صوبے ميں کرونا سے2 اموات رپورٹ ہوئيں۔
گزشتہ 24 گھنٹے ميں پنجاب سے کرونا کے1534 کیسز رپورٹ ہوئے، ان میں سے لاہورسے947جبکہ راولپنڈی سے350کیسزرپورٹ کئے گئے۔
پنجاب ميں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ لاہورمیں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح11.3 فیصد رہی ہے۔