Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اداکارہ 15 سال بعد فحاشی پھیلانے کے الزامات سے بری

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 26, 2022 | Last Updated: 4 months ago

بھارتی عدالت نے 15 سال بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے مقدمے سے بری کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کیتکی چوان کے مطابق شلپا شیٹی نے واقعے کے فوراً بعد اپنی پوزیشن واضح کردی تھی، پولیس رپورٹ اور پیش کردہ دستاویزات پر غور کرنے کے بعد مجسٹریٹ مطمئن ہو گئے کہ شلپا کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس لیے انہیں جرائم سے بری کردیا گیا۔

خیال رہے کہ سنہ 2007 میں دلی میں ایڈز سے متعلق بیداری کے ایک پروگرام میں رچرڈ گیئر نے شلپا شیٹی کے رخسار کے سرعام بوسے لیے تھے اور یہ بوسے تنازعہ کی وجہ بن گئے تھے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ان کے خلاف الزامات ’بے بنیاد‘ تھے اور وہ اپنی خواہش کے برعکس ایک دوسرے شخص کے اقدام کا شکار ہوئی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube