Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

آئمہ بیگ کی ٹک ٹاک پر انٹری

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی دیگر شوبز شخٰصیات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹک ٹاک کو جوائن کرلیا ۔

آئمہ بیگ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے ساتھ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم میں شامل ہوئیں اور انہوں نے پہلی ہی پوسٹ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے آفیشل ترانے ’آگے دیکھ’ کے ٹیزر شیئر کیے۔

گلوکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بھی ٹک ٹاک جوائن کرنے کی تصدیق کی۔

انسٹااسٹوری پر گلوکارہ نے اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کون ہے جو مجھے ٹک ٹاک اکاؤنٹ چلانا سیکھائے گا کیونکہ مجھے نہیں آتا بس اکاؤنٹ بنایا ہے ۔

آئمہ بیگ سے قبل شوبز کی متعدد معروف شخصیات نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں۔

آئمہ بیگ نے رواں سال پاکستان سپر لیگ کے ترانے ’آگے دیکھ’ کے علاوہ گزشتہ سال کے ترانے ’گروو میرا’ میں بھی نصیبو لال کے ساتھ آواز کا جادو جگایا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube