Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سعودی عرب نے اقاموں، ایگزٹ ری انٹری ویزےمیں توسیع کردی

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2508167" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

سعودی پاسپورٹ حکام نے رہائشی اجازت نامہ (اقامہ)، ایگزٹ اور دوبارہ داخلے کی میعاد میں بغیر کسی فیس کے 31 مارچ 2022 تک توسیع کر دی۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ توسیع وزارت خزانہ کی جانب سے کی گئی ہے جس کا مقصد وبائی مرض کرونا وائرس پر قابو پانا ہے۔

وہ تارکین وطن جو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث سفری پابندیوں کا سامنا کرنے والے ممالک سے ہیں اور جو اب سعودی عرب سے باہر ہیں وہ اس اقدام سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس کام کے لیے شہریوں کو پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ یا مملکت کے مشن بورڈ کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ توسیع کا معاملہ نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خودبخود ہو جائے گا۔

ایسے تارکین وطن جنہوں نے ایگزٹ اور ری انٹری ویزا پر روانگی سے قبل سعودی عرب سے کرونا کی ایک ویکسین لگوائی تھی، ان پر توسیع کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے وزٹ ویزوں کی میعاد میں بھی 31 مارچ تک توسیع کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube