Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مہنگائی کے سوال پر امریکی صدر نے رپورٹرکو گالی دیدی

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2426633" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

امریکی صدر جو بائیڈن پیر کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران اچانک خبروں کی زینت بن گئے جب انہوں نے مائیک پر ایک صحافی کو مہنگائی سے متعلق سوال کرنے پر گالی دے دی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ پیر کی شام وائٹ ہاؤس کے ایک پروگرام کے موقع پر پیش آیا۔

فاکس نیوز کے رپورٹر پیٹر ڈوسی نے امریکی صدر سے مہنگائی سے متعلق سوال پوچھنے کی جسارت کی لیکن جو بائیڈن نے جواب میں رپورٹر کو گالی دے دی جوکہ شاید مائیک کے آن ہونے سے بے خبر تھے۔

صحافی پیٹر ڈوسی نے کہا کہ امریکی صدر نے اس واقعے کے ’ایک گھنٹے کے اندر‘ ان سے معذرت کی۔

فاکس نیوز کے رپورٹر نے ٹاک شو کے میزبان شان ہینٹی کو بتایا کہ ’امریکی صدر نے میرے سیل فون پر کال کی اور صرف اتنا کہا کہ ’دوست، یہ کوئی ذاتی تنازع نہیں ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے، فاکس نیوز کی ایک خاتون رپورٹر نے بھی روسی صدر سے متعلق سوال کیا تھا جس پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ ’یہ کتنا احمقانہ سوال ہے‘۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube