Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

پی ایس ایل 7 کےآفیشل ترانےمیں مریم نواز کانام بھی شامل

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان سپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ‘آگے دیکھ ‘ گزشتہ شام ریلیز کے بعد سے ہی سوشل میڈیاپر کئی وجوہات کی بناء پرزیربحث ہے لیکن اب کھیل کھیل میں تھوڑا سیاسی رنگ بھی شامل ہوگیا ہے۔

رواں سال آفیشل ترانے کو عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے گایا اورعبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جو کوک اسٹوڈیو 14 کےایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی ہیں۔ یہ پی ایس ایل کے لیےعاطف اسلم کا پہلا اور آئمہ بیگ کا دوسرا ترانہ ہے جو اس سے قبل 2 بارکرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر چکی ہیں۔

آگے دیکھ دیکھنے والوں کی توقعات پرمکمل طور سے پورا نہیں اُترا جس کا اندازہ سوشل میڈیا پوسٹس دیکھ کربخوبی ہوتا ہے، بیشتر صارفین گزشتہ سال کے ‘گروومیرا’ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو 3 سُپرہٹس ترانے دینے والے علی ظفرکویاد کررہے ہیں۔

ترانے کے زیربحث ہونے کی نئی وجہ آفیشل میوزک ویڈیو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کا نام شامل ہونا ہے۔

تین منٹ 2 سیکنڈز کی ویڈیو کے 34 ویں اور 35 ویں سیکنڈزمیں آپ کو لاہورکی گلیوں میں دوڑتے بھاگتے پُرجوش بچوں کے ساتھ گلی کے نُکڑپرلگی ایک تختی دکھائی دیتی ہے جس پر مریم نواز کے علاوہ ان کی مرحومہ والدہ بیگم کلثوم نواز اورن لیگی ایم پی اے ماجد ظہور کا نام کندہ ہے۔

پاکستان میں سجنے والے سب سے بڑے کرکٹ میلے کے آفیشل ترانے کی میوزک ویڈیو میں ایسی ‘غلطی’ نادانستگی میں ہی ہوئی ہوگی لیکن دیکھنے والے بھی قیامت کی نظررکھتے ہیں۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کاآغاز 27 جنوری 2022 سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube