Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کروناوائرس1روزمیں مزید 17 جانیں لےگیا

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago

این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا سے مزید17 مریض انتقال کرگئے۔

منگل کو این سی اوسی نے بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد29 ہزار122  ہوگئی۔

گزشتہ روز کرونا کے49 ہزار595 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 6ہزار357نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کےمطابق کرونا کے مثبت کیسز کی شرح12.81 فیصد رہی۔

ادھر محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 1773 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9 اموات ہوئیں۔

کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں میں لاہور کے5، راولپنڈی کے 2،شیخوپورہ اور ملتان کے1،1 مریض شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ لاہور سے کرونا کے 1175 کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 15.8 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ راولپنڈی سے 200 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت پنجاب کےمطابق صوبے می‍ں کرونا کےمصدقہ ایکٹو کیسز 21109 ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Coronavirus,corona cases in Pakistan,کرونا وائرس،پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال
 
 
Facebook Twitter Youtube