Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سارےچوراس حکومت کی کابينہ ميں موجود ہيں،شاہدخاقان

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سارے چور اس حکومت کی کابينہ ميں موجود ہيں۔

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےاحتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے بات کرتےہوئے بتایا کہ ملک میں نام نہاد احتساب کےحالات ہر روز بگڑتے جارہے ہیں،احتساب کےدعویدار شہزاد اکبرنے استعفی دیا یا نکال دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اس حکومت کا خاصہ ہے جو آدمی آتا ہے نہ اس کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی جو جاتا ہے اس کا کچھ معلوم ہوتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کا کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہو اورایک جگہ فیل ہوتے ہیں تو دوسرے جگہ لگ جاتے ہیں،اس سب کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔

انھوں نے سابق مشیر احتساب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر بہت پریس کانفرنس کرتے تھے،تاہم اب وہ ایک پریس کانفرنس کریں جس میں اپنے جانے کی وجوہات اور اثاثوں کی تفصیلات بتائیں،ان کواپنے اثاثوں اور6 اکتوبر سے پہلے والے کاموں کا احتساب دینا پڑے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم نے اتوار کے روز کہا کہ اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا،عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے،لگتا ہے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت گئی تو پاکستان کرپشن رينکنگ ميں17 ویں نمبر پر تھا، تاہم اب ان کے دور ميں پاکستان 140ويں نمبر پر آگيا ہے۔

انھوں نے واضح کردیا کہ 23 مارچ کو انشاءاللہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube