Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

برکینا فاسو: فوج کا اقتدار پر قبضہ،حکومتی تختہ الٹ دیا

SAMAA | - Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 25, 2022 | Last Updated: 4 months ago

Soldiers seize power in Burkina Faso as global coup surge continues - Axiosبرکینا فاسو میں فوج نے صدر کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ فوجی قبضے کے ساتھ ہی حکومت اور پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں فوج نے صدر روچ کابورے کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے۔ اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد جاری کردہ بیان میں فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔

ملک کے ٹی وی پر فوج کی جانب سے کیے جانے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ تحویل میں لیے گئے تمام افراد محفوظ ہیں لیکن تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ صدر روچ کا بورے جن کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

برکینا فاسو میں فوج نے ٹی وی پر یہ اعلان بھی کیا ہے کہ مناسب وقت پر ملکی آئین کی طرف واپس آئیں گے لیکن اس میں بھی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے کہ واپسی کب ہوگی؟۔

افریقی ملکی برکینا فاسو کے فوج نے ٹی وی پر براہ راست اعلان کیا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے اور پارلیمان معطل ہے۔ پیر کو ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے اعلان میں فوھ نے کہا کہ ملک کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور ’مناسب وقت‘ پر ’آئین کی بحالی‘ کا وعدہ کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا نے برکینا فاسو کے صدر روش مارک کرسچئن کابور کی ’فوری رہائی‘ کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ فوجی بغاوت کے بعد آئین کی پاسداری کی جائے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پم صدر کابور اور دیگر حکومتی عہدیداران کی فوری رہائی اور سیکیورٹی فورسز سے برکینا فاسو کے آئین اور سول قیادت کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube