سوشل میڈیا صارف نے پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ کو لڑکی بناکر ان کی تصویر ڈیٹنگ ویب سائٹ پر شیئر کردی۔
پاکستان کے نامور اداکار عثمان خالد بٹ کا فی میل ورژن یعنی ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو بالکل اداکار کی طرح دکھتی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک مداح نے ’ڈیٹنگ‘ ویب سائٹ ’بمبل‘ پر اپ لوڈ کی گئی خالد عثمان بٹ کی جعلی تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار کو مینشن کیا اور بتایا کہ انہیں ویب سائٹ پر لڑکی بنا کر پیش کیا گیا۔
Bumble diaries@aClockworkObi pic.twitter.com/reC1VLqVQC
— Mustafa (@moussetafaa) January 23, 2022
خالد عثمان بٹ نے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس جعلی تصویر سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی البتہ وہ کچھ دیر کے لیے پریشان ضرور ہوگئے تھے کیوں کہ وہ اپنی ایک کزن کے ہم شکل ہیں ، جس کے لیے میں فکر مند ہوگیا تھا۔
I'm less ticked off at the catfishing and more at the fact that I look like a cousin of mine and just – blekh. https://t.co/MGe1a26E79
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) January 23, 2022