Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

چوہدری شجاعت کا وزیراعظم کو محتاط رہنے کا مشورہ

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

مسلم ليگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسين کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے مشيروں کی غلط نصيحتوں سے خبردار رہيں۔

ايک بيان ميں چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ مشير اپنی سوچ کےمطابق چيزوں کو اچھالتے ہيں اور نقصان وزیراعظم کو ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ديکھيں اُن کے مشير کس کا گيم کھيل رہے ہيں۔

چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ اصل بات مشيروں کو پتہ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بيان کہ اگر مجھے ہٹايا گيا تو پہلے سے زيادہ خطرناک ہوں گا۔ يہ مشورہ بھی کسی دشمن نما دوست نے ديا ہوگا۔

چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کو اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا تو وہاں بیٹھے مراعات یافتہ ارکان کیا گونگے بہرے ہیں جو دوسروں کو عمران خان کے خلاف بولنے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو يقين ہوناچاہيئے جو اُن کيساتھ مخلص ہيں انہيں اپنا دشمن نہ سمجھيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube