Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

جرمن یونیورسٹی میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

جرمنی کے شہر ہائیڈل برگ کی یونیورسٹی میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ملزم طالبعلم نے گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

جرمن پولیس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق پیر 24 جنوری کی دوپہر پیش آنے والے واقعے کی ابتدائی چھان بین سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آور کا شاید کسی شدت پسند تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اپنے اس فعل کا وہ اکیلا ہی ذمہ دار تھا۔

جرمن میڈیا کے مطابق ملزم اسی یونیورسٹی کا ایک طالب علم تھا، وہ ہتھیاروں سے مسلح تھا ہوکر ایک لیکچر کے دوران ہال میں گھس آیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے، ملزم نے ہال سے باہر آکر خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

فوری طور پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی، جس نے یونیورسٹی کو جانیوالے تمام راستے بند کردیئے، زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا تھا، جہاں ان میں سے ایک اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے واقعے کے بعد اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد یونیورسٹی کے لیکچر ہال سے فرار ہوگیا تھا اور اس نے خود کو گولی اس ہال سے باہر جاکر ماری، تاحال اس اقدام کے مقاصد کا علم نہیں ہوسکا۔

جرمن نیوز ایجنسی نے واقعے کی چھان بین کرنیوالے تفتیشی ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس کے بظاہر کوئی سیاسی یا مذہبی مقاصد نہیں، خودکشی کرنیوالا نوجوان حملہ آور اسی یونیورسٹی کا طالب علم تو تھا مگر حکام نے اس کا نام، قومیت یا دیگر شناختی کوائف جاری نہیں کئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube