Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پی آئی اے کا ایک اورفضائی میزبان ٹورنٹومیں غائب

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

PIA Kabul Flight Isb Pkg 17-082

پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہوگئے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پولیس رپورٹ درج کرانے کے بعد انضباطی کارروائی کريں گے۔

قومی ایئرلائن کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فلائٹ اسٹیورڈ وقار جدون کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا۔

وقار احمد جدون نامی فلائٹ اسٹیورڈ اسلام آباد سے پرواز  پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا جسے 23 جنوری کو ٹورنٹو سے اسلام آباد کی پرواز پر واپس آنا تھا ، فضائی میزبان کے غائب ہو جانے کے بارے میں پی آئی اے کے اعلی حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے پولیس رپورٹ کے بعد وقار جدون کے خلاف انضباطی کارروائی کريں گے ، وقار جدون کے واجبات ضبط اور ملازمت سے بھی برخاست کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پی آئی اے کے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو  پہنچ کر ہوٹل سے غائب ہو چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube