Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

پاکستان سپرلیگ سیزن7کا اینتھم، عاطف اسلم نےدل جیت لیے؟

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا ترانہ ریلیز کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے آواز کا جادو جگایا ہے جبکہ اس ترانے کو عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے جو کوک اسٹوڈیو 14 کےایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی ہیں۔

آگے دیکھ کے عنوان سے بنائے گئے اس ترانے کو آج ریلیز کردیا گیا۔

یہ پی ایس ایل کے لیےعاطف اسلم کا پہلا اور آئمہ بیگ کادوسرا ترانہ ہے جو اس سے قبل 2 بارکرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر چکی ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا عاطف اسلم اور آئمہ بیگ عوام کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئے ؟جس کے لیے اگر ہم سوشل میڈیا پر ردعمل دیکھیں تو ہمیں ملا جلا ردعمل ملتا ہے ۔

بہت سے صارفین کو جہاں اینتھم پسند آیا وہیں بہت سے اس سال بھی ناخوش رہے جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں اینتھم پسند تو نہیں آیا لیکن عاطف کے مداح ہونے کے باعث انہوں نے تنقید کرنے سے گریز کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت سے سوشل میڈیا صارفین میں آج کے دن ایک بار پھر پی ایس ایل 3مقبول ترین اینتھم گانے والے علی ظفر کو یاد کیااور ان کی کمی محسوس کی۔

  علی ظفر کا پی ایس ایل کیلئے گانا میلہ لوٹ لیا

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کاآغاز 27 جنوری 2022 سے ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube