Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر کے دورہ سےروک دیا

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2163754" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ لوئر دیرسے روک دیا۔

الیکشن کمشنر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کو جلسہ روکنے سے متعلق لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن شیڈول کے بعد وزیراعظم حلقے کا دورہ نہیں کرسکتے، وزیراعظم کا دورہ قوانين کی خلاف ورزی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مارچ میں بلدیاتی انتخابات ميں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح خلاف قانون ہے۔

واضح رہے کہ لوئر دیر میں 27 جنوری کو تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ شیڈول ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف کے صوبائی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم کے دورہ کیخلاف جماعت اسلامی نے کل آل پارٹی کانفرنس بھی طلب کی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 مارچ کو کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے، دوسرے مرحلے کے انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube