وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے اور ریلوے کے مال بردار ریونیو کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے پہلے مال بردار ٹرین ٹریک سروس کا افتتاح کر دیا۔
مال بردار ٹرین جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل سے کنٹینرز کو ملک کے دیگر حصوں تک جائے گی، نئے ٹریک سے پورٹ کے ذریعے آنے والے مال کی رسائی پورے ملک تک بہ آسانی ہوگی۔
کراچی پورٹ ٹرسٹ ميں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ميں پہلی بار اسٹيٹ آف دی آرٹ سہولت بننے جا رہی ہے، ملٹی نيشنل کے لیے دروازے کھول کر پابندياں کم کرنا ہوں گی تاکہ دنيا بھر کی طرح ون ونڈو آپريشن کی سہولت مہيا کی جا سکے۔
In accordance with vision of PM @ImranKhanPTI of uplifting business activity in Pakistan & to enhance freight revenue of #PakistanRailways,a freight train service has been inaugurated that will transport containers from South Asia Pakistan Terminal to up country destinations(1/3) pic.twitter.com/tyAqt8ChAx
— Senator Azam Khan Swati (@AzamKhanSwatiPk) January 24, 2022
ترجمان ریلوے کے مطابق جنوبی ایشیا پاکستان ٹرمینل کیماڑی گروئن بیسن پر قائم کیا گیا ہے۔ بندرگاہ سے سالانہ 3.1 ملین کنٹینرز کو سنبھالنے کی توقع ہے، کارگو کی اس بڑی صلاحیت کو پاکستان ریلوے کے لیے سالانہ 6 ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مناسب ریل رابطے سے نہ صرف بندرگاہ کے اندرونی علاقوں کو وسعت ملے گی بلکہ اس سے شہروں سے کنٹینر کی آمدورفت میں بھی بڑی حد تک کمی آئے گی، بالآخر ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی۔
تقریب میں وفاقی وزرا اعظم سواتی، علی زیدی، اراکین اسمبلی و دیگر شریک ہوئے۔