سعودی عرب کے مشرقی صوبے قطیف کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف آل سعود نے خلیج عرب کے علاقے میں مچھلیوں کے سب سے بڑے جزیرے فش آئی لینڈ کا افتتاح کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مشرقی صوبے کے گورنر انجینیر فہد الجبیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس منصوبے کو سرمایہ کاری کے لیے تیار مقامات کے قیام کو مدنظر رکھ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جزیرہ مچھلیوں کے تاجروں اور سیاحوں کے لیے ایک منزل ہو گا۔
حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد خطے میں تجارتی نقل و حرکت میں اضافہ اور علاقے کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جزیرے کے قیام کی لاگت 80 ملین ریال جبکہ رقبہ 120,000 مربع میٹر ہے، مذکورہ جزیرہ بندرگاہ اور خلیج عرب کے پانیوں سے گھرا ہوا ہے۔
مارکیٹ کی نمایاں سہولیات مرکزی عمارات ہیں جو 6 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے جس میں ہر قسم کی دکانیں موجود ہیں۔ ایک سائیڈ یارڈ، سرمایہ کاری کی جگہیں، ایک آئس فیکٹری،اسٹوریج اور کولنگ ایریاز شامل ہیں۔
قطیف گورنری میں مرکزی فش مارکیٹ کو مچھلی کے جزیرے پر منتقل کر دیا گیا جو کہ خلیجی خطے کی اہم ترین منڈیوں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔