Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

شہبازشریف کا کیس عدالت سےبراہ راست دکھاناچاہیے،فوادچوہدری

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے چپڑاسیوں کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے، یہ کیس عدالت سے براہ راست دکھاناچاہیے تاکہ عوام کو کیس کے بارے میں اصل حقیقت معلوم ہوسکے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آٹارنی جنرل نے شہبازشریف کو خط بھی لکھا ہے جس میں نوازشریف کے واپس نہ آنے کی وضاحت طلب کی گئی ہے کیونکہ وہ ان کے ضامن ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے جو پیسے لوٹے قوم انکا حساب چاہتی ہے، اومنی اسکینڈل میں5 ہزار اکاؤنٹ بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی وسائل اپنے لوگوں کے پاس رکھنا چاہتی ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نوازشریف جن عالی شان گھر میں لوگوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اس کے ملکیت سے بھی انکاری ہے جو انتہائی مضحکہ خیز ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ چارلس گوتھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کے سامنے حلف نامہ لکھاگیا، عدالت اس معاملے پر نوازشریف کو سزا سنائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا کہا تھا آج دنیا پاکستان کی حکمت عملی کوفالو کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ساتھ آمدنی میں بھی اضافہ ہوا، پرائیویٹ سیکٹر کو بھی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے پاکستان کی ترقی کی شرح 5.37فیصد ہے۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے بطور مشیر احتساب بہترین کام کیا ہے وہ کچھ عرصے سے استعفیٰ دیناچاہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ان کے جگہ جو ہی کوئی نام فائنل کریں گے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے احتساب کے حوالے سے انتظامی کام مکمل کرلیا ہے اب معاملہ عدالتوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ممبر تحریک انصاف کور کمیٹی کے طور پر پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube