Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان اور انٹڑنیشنل مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ نرخ 350 روپے اور فی اونس 2 ڈالر بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 26 ہزار 350 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 8 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر 2021ء کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 2 ڈالر اضافے سے 1838 ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1470 روپے اور 10 گرام 1260.28 روپے پر برقرار ہیں۔ فی اونس چاندی 24.28 ڈالر پر آگئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube