Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2437533" align="alignnone" width="800"] فوٹو: آن لائن[/caption]

پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی اور  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بروز پیر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 176.49 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے اضافے سے قیمت 179.50 روپے ہوگئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 0.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے درآمدی بل کی ادائیگی ہورہی ہے جس سے ڈالر دباؤ کا شکار ہے تاہم پاکستان کے حوصلہ افزا معاشی اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے بظاہر ایسی کوئی وجہ نظر نہی آتی جس سے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پراچہ ایکسچینج ظفر پراچہ کے مطابق اگر پاکستان کو آئی ایم ایف سے 28 جنوری کو ہونے والے جائزہ اجلاس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط مل جاتی ہے تو اگلے ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے تک کم ہونے کی توقع ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Dollar, Open Market, ڈالر، اوپن مارکیٹ
 
 
Facebook Twitter Youtube