کراچی کے ضلع جنوبی (ساؤتھ) میں کرونا وائرس کے 402 کیسز کے بعد کچھ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرضلع جنوبی نے گارڈن، صدر اور سول لائن میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکشن میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ 237 مریض گارڈن عید گاہ اسٹریٹ 8 سے 11 میں ہیں۔
دوسرے نمبر پر 44 مریض پرسن سیٹ اسٹریٹ ڈیفینس فیز ٹو اور 33 رومی اسٹریٹ کلفٹن میں ہیں۔
یہ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے۔
ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اورتقریبات پر مکمل پابندی ہوگی اورہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کروایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 22 جنوری سے 5 فروری تک نافذالعمل رہے گا۔