Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق نیپرا کی سماعت مکمل

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2242394" align="alignnone" width="800"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

نیپرا نے حکومت کی بجلی کی قیمت میں 95 پیسے اضافے سے متعلق سماعت بغیر کسی فیصلے کے مکمل کرلی۔ چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا حکومتی درخواست پر تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

پیرکو دوران سماعت نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے درخواست سبسڈی ریفارمز پروگرام کےتحت کی گئی ہے، 6 ماہ 200 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے اضافہ نہیں مانگا گیا۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کا کہنا تھا کہ نیپرا کا کام ٹیرف کا تعین کرنا ہے، سبسڈی کا استحقاق حکومت کے پاس ہے،کس سیکٹر کو کتنی سبسڈی دینی ہے وہ حکومت کا کام ہے۔

 جوائنٹ سیکريٹری پاورڈویژن محفوظ بھٹی نے کہا کہ حکومت بجلی صارفین کو238ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے کیونکہ یہ بوجھ حکومت کیلئے برداشت کرنا مشکل ہورہا ہے، بجلی میں اضافے کے باوجود بھی بجلی صارفین کو177ارب روپے کی سبسڈی ملےگی۔

اُن کا مزید کہنا تھا گزشتہ سال فیصلہ ہوا کہ صرف مستحق لوگوں کو سبسڈی دی جائے لہذا ہم نے سبسڈی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم کرنا ہے۔

چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ کمرشل صارفین کو بجلی بلز میں 47 فیصد تک ٹیکسز دینا پڑتے ہیں جس کیلئے میں نے وزارت خزانہ  سے بات کی ہے،بجلی کا شعبہ ٹیکس اکٹھا کرنے کا ذریعہ نہیں ہے اور وزارت خزانہ حکام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر سنجیدگی سےغور کریں گے۔

پاور ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ بجلی مہنگی کرنےکی درخواست منظورہوئی تواوسط ٹیرف میں 20 پیسے اضافہ ہوگا تاہم چیئرمین نیپرا نے آج کی سماعت میں بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا اور کہا کہ حکومتی درخواست پر تفصیلی مشاورت لے کر بعد میں فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے حکومت نے نیپرا  کو 18 جنوری کو بجلی 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کے بنیادی ٹیرف  تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے95 پیسے تک مہنگی کرنےکی تجویز دی تھی۔

حکومت نے 100 یونٹ استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے،301 سے700یونٹ تک فی یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 95پیسے اضافہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

بجلی میں اضافے کے فیصلے سے گھریلو صارفین 20 ارب روپے کی سبسڈی سے محروم ہو جائیں گے، جب کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ "کے الیکٹرک" کے لیے نہیں مانگا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Electricity Price, Nepra, بجلی کی قیمت
 
 
Facebook Twitter Youtube