پاکستان سُپرلیگ کے ساتویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے کا ٹیزر سوشل میڈیاپرزیرگردش ہے جسے دیکھ کراندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس بار اسٹیڈیم میں جوش وخروش کا عالم ہی کچھ اور ہوگا۔
پاکستان سُپرلیگ کے آفیشل ٹوئٹراکاونٹ پر بتایا گیا ہے کہ ‘آگے دیکھ’ کے عنوان سے اس ترانے کا ٹیزرٹک ٹاک پرجاری کیا گیا ہے، اس بار کا ترانہ عاطف اسلم اورآئمہ بیگ نے گایا ہے جسے 24 جنوری کو باضابطہ طورپرریلیز کیا جائے گا۔
𝐀𝐠𝐚𝐲 𝐃𝐞𝐤𝐡! #HBLPSL7 Anthem teaser dropping soon. First look on TikTok at 2:00PM. Stay tuned! #LevelHai pic.twitter.com/eYQgiwuUlY
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 23, 2022
اگے دیکھ کو الیکٹرو پاپ آرٹسٹ عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے، جو کوک اسٹوڈیو 14 کےایسوسی ایٹ پروڈیوسر بھی ہیں۔
یہ پی ایس ایل کے لیےعاطف اسلم کا پہلا اور آئمہ بیگ کادوسرا ترانہ ہے جو اس سے قبل 2 بارکرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کر چکی ہیں۔
Agay dekh. #HBLPSL7 Anthem 2022 Teaser. brought to you by TikTok.#AgayDekh #LevelHai pic.twitter.com/ciT5kb9hOh
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 23, 2022
عبداللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ ، ‘یہ ترانہ تیارکرنا کسی بھی موسیقار کے لیے ایک خواب ہوتا ہے، عاطف اسلم اورآئمہ بیگ دونوں بلاشبہ بہترین ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز کی بات ہے’۔
ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ، ‘ ترانے کی تھیم متاثر کن اورحوصلہ افزا ہے جس کے بول اور موسیقی کا مقصد شائقین اورقوم کے مزاج کو بہتر بنانا ہے کیونکہ دنیا عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سےمشکل اورآزمائشی دورسےگزررہی ہے’۔
اکتوبر سے سوشل میڈیا پرخبریں زیرگردش تھیں کہ آفیشل ترانہ اس بارعاطف اسلم گائیں گے تاہم گلوکار کی جانب سے اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی تھی جبکہ ترانے سے متعلق تمام تفصیلات کو بھی خفیہ رکھاگیا تھا تاہم گزشتہ ہفتے میوزک ویڈیو کے سیٹ سے جھلکیاں سوشل میڈیا پرآچکی ہیں۔
اس سے قبل 2021 کے ترانے ‘گُروو میرا’ کو تعریف و تنقید دونوں ملیں لیکن سابق فاسٹ بالرشعیب اختر نے اسے ‘اب تک کا بدترین پی ایس ایل ترانہ؛ کہنے کے بعد آن لائن ہلچل مچا دی تھی، شعیب کے اس بیان کے بعد معروف شخصیات کی جانب سے ترانے کی بھرپور حمایت دیکھنے میں آئی تھی۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کاآغاز 27 جنوری 2022 سے ہوگا۔