Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

انوشکااورویرات کی بیٹی کےچہرے نے سوشل میڈیاپربےچینی پھیلادی

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کا شمار معروف ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے لیکن ان کی بیٹی وامیکا کا چہرہ آج تک ظاہرنہیں کیا گیا تھا، اس جوڑی کے مداح میچ کے دوران وامیکا کاچہرہ سامنے آنے کے بعد بچی کی تصاویراورویڈیوزسوشل میڈیا سے ہٹانےکا مطالبہ کررہے ہیں۔

انوشکا اور ویرات وامیکا کو ہمیشہ پاپارازیوں سے دورہی رکھتے ہیں، گزشتہ سال جنوری میں وامیکا کی پیدائش کے بعد سے دونوں نے پریس سے وامیکا کی تصاویر نہ لینے کی درخواست کی ہے اور اکثروبیشتراس رازداری کا احترام کرنے اور وامیکا کو کلک کیے بغیر جوڑے کو گھومنے پھرنے میں مدد کرنے پرمداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

وامیکا کی اب تک سامنے آنے والی تصاویرمیں انوشکا اور ویرات نے یا تو بیٹی کاچہرہ ڈھانپ رکھا ہے یا پھر کیمرے کی طرف اس کی پُشت ہوتی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ان دونں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں گزشتہ روزدونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کے دوران انوشکا شرما کو اسٹینڈ میں وامیکا کو گود میں اٹھائے ہوئےدکھایا گیا، وہ اس دوران میچ میں کوہلی کی عمدہ کارکردگی کو سراہ رہی تھیں۔

مختصر کلپ اور اس کے کئی اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے جس کے بعد بہت سے شائقین نے اس بات پرخوشی کا اظہارکیا کہ بالآخرانہوں نے وامیکا کو دیکھ لیا لیکن متعدد صارفین کا خیال تھا کہ جوڑے کی جانب سے باربار پرائیویسی کا احترام کرنے کی درخواست کے پیش نظرایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، انہوں نے مایوسی اور غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے انوشکا اور ویرات کے مداحوں سے درخواست کر رہے ہیں کہ کلپس کو ہٹا دیا جائے ۔

کیونکہ اس سے قبل ہمیشہ یہی کوشش کی گئی ہے کہ وامیکا کا چہرہ نہ دکھایا جائے اس لیے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایسا کرنا انوشکا کی اپنی خواہش تھی یا نہیں، اداکارہ نے تاحال اس وائرل کلپ کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی ، بعد ازاں بھارت میں دواستقبالیے دیے گئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube