Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

سندھ ہائی کورٹ کاکےڈی اےکوآفیسرز اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنےکاحکم

SAMAA | - Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 24, 2022 | Last Updated: 4 months ago

سندھ ہائی کورٹ نےکراچی میں کےڈی اے کوآفیسرزاسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں کھیل کے میدان پر کےڈی اے آفیسرز اسپورٹس کمپلیکس بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں درخواست گزارانورعلی شاہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کراچی میں ایس ٹی 25 بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا،کھیل کے میدان پر کےڈی اے نے اپنا افیسراسپورٹس کمپلیکس بنالیا۔

درخواست گزار نے یہ بھی موقف اختیار کیا کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پرکمرشل سرگرمیاں ختم کی گئیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ کھیل کے میدان کوعوام الناس کے لیے کھولا جائے۔

عدالت نےاستفسار کیا کہ کھیل کے میدان پرذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایا جاسکتا ہے؟۔

عدالت نے ہدایت کی کہ ماسٹر پلان کے تحت کھیل کے میدان کو بحال کیا جائےاور پارک کو صرف پارک کےمقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

عدالت نےکےڈی اے افیسراسپورٹس کمپلیکس کوعوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دیا۔

عدالت نےڈی جی ایس بی سی اے،ایڈووکیٹ جنرل اورڈی جی کےڈی اے کو بھی نوٹس جاری کردئیے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
سندھ ہائیکورٹ،کےڈی اےآفیسرزاسپورٹس کمپلیکس,Sindh high court,KDA officers sports complex
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube