Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان کا نظام شورائی نظام ہے، مولانا طاہر اشرفی

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وزیراعظم کے نمائنده خصوصى برائے بین المذاہب مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نظام شورائی نظام ہے لیکن مدینہ ریاست کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

لاہو میں نيوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ 75سال سے نظام اسلام لانے کی بات تو کی جاتی ہے لیکن اقتدار میں آنے پر کچھ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ آج زکوۃ ٹھیک دینا شروع کر دیں تو ملک میں کوئی غریب نہیں رہے گا۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ بعض قوتیں پاکستان میں تخریب وشر پھیلانا چاہتی ہیں تاکہ مذہب مسلک کے نام پر فرقہ وارایت تشدد کو ہوا ملے، سلامتی ادارے انتشار پھیلانے والوں سے آگاہ ہیں۔

وزیراعظم کے نمائنده خصوصى نے واضح کیا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے اور عوام عمران خان کو دوبارہ منتخب کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube