سیکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا۔ کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کی گئی۔
سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔