پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
اداکارہ حنا الطاف نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شئیر کرکے مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔
اداکارہ نے اس پوسٹ میں لکھا کہ زندگی میں سب سے مضبوط شخص جسے میں جانتی ہوں میرے والد انتقال کرگئے ہیں۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ برائے مہربانی ان کے لئے دعا کریں۔
اداکارہ حنا الطاف نے گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران اداکار آغا علی سے شادی کی تھی ۔