Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

چترال میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنےکیلیے درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
[caption id="attachment_2163754" align="alignnone" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ضلع چترال میں انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن میں درخواست چترال کی مقامی سماجی شخصیت نے دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فروری اور مارچ میں چترال میں موسم شدید سرد ہوتا ہے جس کے باعث عوام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے، ضلع چترال کے مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سال کے دوران چترال میں برفانی تودے گرنے کے پانچ واقعات ہوچکے ہیں، اس لیے فروری یا مارچ میں الیکشن ممکن نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چترال میں بلدیاتی انتخابات کے لیے رمضان کے بعد کی تاریخ رکھی جائے۔

دوسری جانب، چترال کے شہریوں نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube