Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

سخت شرائط کےباعث ٹی ٹی پی سےمذاکرات آگےنہیں بڑھے،شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کی شرائط اس قدر سخت تھیں کہ ان سے مذاکرات آگے نہ بڑھ سکے اور انہوں نے خود سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ اس قوم کی افواج،سویلین اور اینٹلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کردہشت گردوں کوشکست دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ طالبان کے خلاف فورسز کو کامیابی حاصل ہورہی ہے اور صرف کچھ گروپ اِکا دُکا وارداتیں کررہے ہیں۔اسلام آباد میں 2 دہشت گرد مارے گئے جس کا ٹی ٹی پی نے بھی اعتراف کیا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بن چکا ہےاورملک میں ایسے ادارے موجود ہیں جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان نے ضمانت دی کہ ان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ داعش سےبات نہیں ہوئی جبکہ  بی این اے چھوٹا سا گروپ ہے۔ تحریک طالبان پاکستان سے متعلق انھوں نے دو ٹوک کہا کہ ٹی ٹی پی کی شرائط قبول نہیں کی جاسکتی ہیں، اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائےگا۔

سیاست سے متعلق انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو حلف اٹھائے چند دن ہوئے تھے تو اپوزیشن نے ان کی جانے کی باتیں کرنا شروع کردیں۔ تاہم عمران خان کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ اپوزیشن نےٹریکٹر ٹرالی نہیں بلکہ ریڑھا ریڑھی نکالی ہے۔

اس سلسلے میں انھوں مزید کہا کہ اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوری نقصان ہوا تو یہ ان کا نقصان ہوگا،ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا شور ہے اور ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا ہے۔

عالمی سیاست سے متعلق انھوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو چین سے دور نہیں کرسکتی۔ بھارت کو شیخ رشید اور عمران خان کےعلاوہ کوئی نظر نہیں آتا اور پاکستان کی ترقی ہندوستان ایک آنکھ نہیں بھاتی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی زندگی کوعذاب بنا دیا گیا ہے اور وہاں مسلمان کرب کی زندگی گزاررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube