Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

واٹس ایپ میں جلد 2 نئے زبردست فیچرزکااضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

واٹس ایپ صارفین اب جلد ہی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے نئے ڈرائنگ ٹولزکا استعمال کرسکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے اپ ڈیٹ میں ڈرائنگ ٹول پیش کیا جارہا ہے، نئے پینسل آئیکون سے امیج اور ویڈیو کو فارورڈ کرنے سے پہلے بدیلی کی جاسکے گی یا ٹیکسٹ لکھا جاسکے گا۔

واٹس ایپ بلٹ ان امیج ایڈیٹر کے لیے دو نئی پنسلوں پر کام کر رہا ہے۔ ایپ کے ذریعہ پہلے سے پیش کردہ پنسلیں صرف رنگوں کی تخصیص کی اجازت دیتی ہیں ، تاہم نئے ٹولز کے ذریعے 3 مختلف سائز میں سے انتخاب کیا جاسکے گا۔

ڈرائنگ ٹول کے علاوہ واٹس ایپ پر ‘بلر فیچر’ کا بھی اضافی کیا جارہا ہے جس کے تحت صارفین تصویربھیجنے سے قبل اس کے کچھ حصوں کو دھندلا کرسکیں گے۔ بلر امیج ٹول آئی ایس او پرواٹس ایپ کے لیے دستیاب ہوگا جبکہ کمپنی اسے اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا پربھی لانچ کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

حال ہی میں واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ بیٹا صارفین کے لیے دو فیچرز متعارف کرائے ہیں جن کی مدد سے کال نوٹیفیکیشنز پر زیادہ کنٹرول کیا جاسکتاہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube