Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

کیٹی بندر:2 کشتیاں الٹ گئیں8 ماہی گیر لاپتا،30 کو بچالیاگیا

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

سمندر ميں تيز ہواؤں کے باعث کيٹی بندر کے قريب ماہی گيروں کی 2 کشتياں اُلٹ گئيں، حادثے کے بعد 30 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، جب کہ 8 ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

محکمہ فشری کے مطابق کشتیوں میں 38 ماہی گير سوار تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے ليا ہے، جب کہ کمشنر حیدرآباد نے فشریز ڈپارٹمنٹ کو ماہی گیروں کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

حکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں لہریں سوا سے ڈھائی میٹر بلند ہو رہی ہیں، کبھی کبھی سمندر میں لہریں 6 میٹر تک بھی بلند ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہی گیر آج رات تک سمندر میں جاتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں تیز گرد آلود ہوائیں آج شام تک چلنے کا امکان ہے، ہوائیں چلنے کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی متاثر ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوائیں 40 سے45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں،اور ہواؤں کے جھکڑ کی رفتار کبھی 50 کلومیٹر فی گھنٹہ بھی ہوسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube