Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کنایاری گانے والی بلوچ ایوابی حجابی ریپرکیسےبنیں؟

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کادھماکے دارآغازعابدہ پروین اورنصیبولعل کے ‘تو جُھوم ‘سے ہوا تو اس سیزن کا دوسرا گانا ‘کنایاری’ بھی شائقین کی امیدوں پرپورا اترنے میں کامیاب رہا۔

بلوچی زبان میں گایا گیا یہ گانا پاکستان کی پہلی حجابی ریپر ایوا بی نے گایا ہے جو کراچی کے علاقے لیاری کی رہائشی اور صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں۔

بی کو حجاب کے ساتھ مغربی اندازمیں ریپنگ پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھ کر لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں مگر بہت سارے لوگ نہیں جانتے کہ وہ حجابی ریپر گلوکارہ ملک کے پسماندہ ترین صوبے بلوچستان سے تعلق رکھتی ہیں۔

کنایاری میں ایوابی کے مغربی اندازمیں ریپنگ کے اسٹائل کو بہت پسند کیاجارہا ہے، گانے کو ایوا کے علاوہ کیفی خلیل اور وہاب بگٹی نے گایا ہے جس میں قدیم وجدید بلوچی موسیقی کا امتزاج اور دیگرزبانوں کے الفاظ بھی سننے والوں کو محظوظ کررہے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سے بات کرتے ہوئےایوانے بتایا کہ دوست سے کمپیوٹرخریدا جس میں ایمینیم کاپورا البم تھا جو سُنا لیکن پتہ نہیں تھا کہ اسے ریپ کہتے ہیں، اس میوزک میں کشش محسوس ہوئی تو دوستوں نے بتایا کہ یہ کیا ہوتی ہے۔

گھر والوں کی جانب سے سماجی دباؤ کے باعث ایوا کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑالیکن انہوں نے ریپ لکھںا نہیں چھوڑا، ایوا کا کہنا ہے کہ ، ‘ یہ سچی باتیں ہیں جن کا عوام اور ہم سامنا کررہے ہیں اور میں سب برائیاں بتاتی ہوں

حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے ایوانے کہا کہ وہ اس طرح بااختیار اور محفوظ وپرسکون محسوس کرتی ہیں اورحجاب کی اتنی عادی ہو چکی ہیں کہ اب اس کے بغیر گایا ہی نہیں جائے گا۔

اس سفرمیں ایوا کا ساتھ ان کی والدہ نے دیا اور کہا کہ وہ جو لکھتی ہیں ایک دن ضرور بہت بڑی ریپربنیں گی۔

کنا یاری کی موسیقی خلیل کیفی نے ترتیب دی اور اسےزلفی، عبداللہ صدیقی، ارسلان حسن اور شیری خٹک نے پروڈیوس کیا ہے۔

ایوا بی نے اس سے قبل انٹرویو میں اپنے نام کے معانی بتاتے ہوئے کہاتھا کہ ‘ایوا’ بی بی حوا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جبکہ نام کے ساتھ لگا ‘ بی’ بلوچ شناخت کو ظاہر کرتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube