Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نوازشریف کی واپسی پر شیخ رشید پریشان نہ ہوں،رانا ثنا

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

پنجاب کے سابق وزیر قانون اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ شيخ رشيد نوازشريف کے پرانے طفيل ہيں، ان کی وہ تصوير نکاليں جب يہ نوازشريف کے ساتھ ساتھ ہوتے تھے، نواز شريف کی واپسی کيلئے شیخ رشید کو پريشان ہونے کی ضرورت نہيں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساڑھے 3 سال سے حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، حکومت کی توجہ لیگی قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات بنانے پر ہے، شہزاد اکبر روز ججز پر دباؤ بڑھانے کیلئے پریس کانفرنسز کر رہے ہیں، حکومت کا کسی چیز پر دھیان نہیں، گالم گلوچ بریگیڈ میں ایک ارب روپے تقسیم کیے گئے۔

وفاقی وزیر قانون سے متعلق ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا نے کہا کہ فروغ نسیم بہت پرانے ایجنٹ ہیں۔

لیگی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم کو بتایا جائے کیوں آئے روز کوئی نہ کوئی بحران سر اٹھا لیتا ہے، کبھی گندم بحران، کبھی چینی تو کبھی کوئی اور، یہ حکومت فنڈز تک کی رقم کھا لیتی ہے، ہم کرونا فنڈز میں خرود برد کو پارلیمنٹ میں اٹھا رہے ہیں۔

لاہور حملے پر رانا ثنا نے کہا کہ جب لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تو وزیراعظم کیا کر رہے تھے ؟ پوری قوم بحرانی کیفیت میں ہے، حکومت کے حساب کا وقت آگیا ہے۔ ملک بھر میں صدارتی نظام سے متعلق ہونے والی بحث پر ان کا کہنا تھا کہ 73 کا آئین متفقہ ہے جس پر چاروں اکائیاں متفق ہیں، 1973 کا آئین قومی اتفاق رائے سے بنا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نواز شریف کی خوشامد کرکے سیاست میں آئے، نواز شریف ضرور وطن واپس آئیں گے، شیخ رشید کو نواز شریف کی واپسی کیلئے فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔ سب کو پتا ہے کہ شيخ رشيد سياسی طور پر کتنے بڑے ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube