Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پیپلزپارٹی کاملٹری ونگ سندھ پولیس ہے ،خالدمقبول

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا ملٹری ونگ سندھ پولیس ہے اور سندھ حکومت تمام دہشت گرد کارروائیوں میں معاون اورمدد گارہے۔

کراچی میں ہفتے کو ایم کیوایم پاکستان کے مرکزبہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ پاکستان کے تمام اداروں کو یہ بتاتے رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی  پاکستان کو دولخت کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے۔

ٹنڈوالہٰ یار واقعےسےمتعلق انھوں نے کہا کہ وہاں احتجاج کرنے والی ہماری ماؤں اور بہنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا اور جمعہ کوایم کیو ایم کے کارکن کو کھلےعام جدید اسلحے سے فائرنگ کرکے کورٹ کے باہر قتل کیا گیا۔

ڈاکٹرخالدمقبول نے کہا کہ سندھ کوان قوم پرستوں کی جانب سے حالت جنگ میں رکھا گیا،پاکستان کی ان بیٹوں کوآہ بکاہ کی بھی اجازت نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹنڈوالہٰ یار میں پوری رات ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی جاتی رہیں،قتل بھی ہمیں کیا جارہا ہے اور گرفتار بھی ہم ہورہے ہیں۔

ایم کیوایم رہنما نے کہا کہ جمعہ کو ٹنڈوالہٰ یار میں پیپلزپارٹی کے لوگوں نے جلاؤگھیراؤکرکےایف آئی آر بھی ایم کیو ایم  پردرج کرائی،جن دہشت گردوں نے قتل کیا ان کے گھروں پر چھاپے بھی نہیں مارے گئے

انھوں نے یہ بھی کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی حب الوطنی پر بار بار سوالیہ نشان لگتا رہا ہے اور سندھ کے شہری علاقوں پر بار بار ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوالہ یار میں ہونے والا واقعہ پیپلزپارٹی کی جانب سے لسانی فسادات کی سازش ہے اوراس واقعے کےذمہ دار ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سمیت تمام پولیس آفسران کو برطرف کرکے ان کےخلاف مقدمہ قائم کیا جائے۔

یہ بھی کہا کہ پچھلے 14 برس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اور کراچی کو تباہ برباد کردیا،پیپلزپارٹی کو لوٹ مار اور تباہی و بربادی کی اجازت دے دی گئی۔ تمام جماعتوں کو کھل کر سیاست کرنے کی اجازت ہونی ہے مگرایم کیوایم کو آج بھی کھل کر سیاست نہیں کرنے دی جارہی ہے۔

ڈاکٹر خالدمقبول نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ پولیس کے ساتھ مل کرلسانی فسادات کا م صوبہ بنا چکی ہے اورسندھ پولیس کے لوگ آپریشن کی آڑ میں مہاجروں کو بلاجواز تنگ کرتے ہیں تاہم اب مزید سندھ کے شہری علاقوں کولوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
JusticeForKhalilurRehman,mqm,khalid maqbool siddiqui,ایم کیوایم،خلیل الرحمان،خالدمقبول صدیقی
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube