Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

نادیہ خان نےشرمیلاکی والدہ کےساتھ مکمل ویڈیو شیئر کردی

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 22, 2022 | Last Updated: 4 months ago

نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے کیے جانے والے سوالات کی مکمل ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی ہے۔

شرمیلافاروقی نےایک تقریب میں والدہ سے کیے جانے والے سوالات کو تضحیک آمیزقراردیتے ہوئے نادیہ کے خلاف دوروزقبل ایف آئی اے سائبرکرائم میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد نادیہ خان کی جانب سے یوٹیوب چینل پر اپنے موقف کی وضاحت کی گئی تھی۔

شرمیلا نے نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان اُن کے ساتھ اپنی والدہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کیا تھا جس میں نادیہ خان شرمیلا کی والدہ انیسہ فاروقی سے سوال کرتی ہیں کہ آپ کا اتنا حسین میک اپ کون کرتا ہے؟انیسہ فاروقی نے بتایا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں، بچپن سے ہی جیولری پہننے اور ڈریسنگ کا شوق تھا لیکن میک اپ کرنا انہوں نے شرمیلا سے سیکھا ہے۔

یوٹیوب پراپنا موقف واضح کرنے والی نادیہ نے انسٹاپرانیسہ فاروقی کے ساتھ کی جانے والی بات چیت کی مکمل ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ‘یہ سب ٹائٹلز کے ساتھ مکمل ویڈیو ،یہ وہ ایڈٹ شدہ ورژن نہیں جسے شرمیلا فاروقی نے اپنے انسٹا پرپوسٹ کیا اور میڈیا کے ساتھ شیئر کیا’۔

نادیہ نے سوال اٹھایا کہ ، ‘کیاآپ پوری ویڈیو میں ایک جارحانہ لفظ تلاش کر سکتے ہیں’۔

اس سے قبل اسی حوالے سے اپنی یوٹیوب ویڈیومیں نادیہ کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں میں یوٹیوبر ہوں، گاڑی سے اتری تو کیمرہ میرے ہاتھ میں ہی تھا، انیسہ مجھ سے بہت پیار سے ملیں اور اپنا تعارف کروایا،میں انہیں نظرانداز کرسکتی تھی لیکن مجھے لگا کہ انہیں عزت دینا چاہیے کیونکہ ہمیں یہی سکھایا گیا ہے کہ بڑوں کو وقت دیکر،انہیں اہمیت دیکر، تعریف کر کے انہیں خوش کیا جاسکتا ہے، ورنہ کیا میں ان سے یہ پوچھتی کہ آپ کی بیٹی کا بینک بیلنس کیا ہے؟مجھے وہ خواتین بہت پسند ہیں جواپنا خیال رکھتی ہیں اس لیے مجھے لگا کہ انیسہ فاروقی کو سراہنا چاہیے۔

شرمیلا فاروقی کی جانب سے خود کو بےشرم کہنے اور دوسری عورتوں کیلئے لڑنے سے متعلق بیان پرنادیہ کا کہنا تھاکہ یہ جرم ہے، وہ دوسری عورت کو بےشرم کہہ رہی ہیں اس پرشرم نہیں آرہی؟جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ میری نیت ایسی ہوگی وہ خدا کا خوف کریں ۔ انیسہ فاروقی ہیں خوبصورت اور متاثرکن ہیں لیکن حیرت یہ ہے کہ شرمیلا کو اس میں برا کیا لگا۔


فیصل نے بھی اہلیہ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادیہ نے کہا تھا کہ میں بھی اس عمر میں اتنی ہی ٹپ ٹاپ سے رہنا چاہوں گی، مجھے لگا کہ یہ صورتحال پیداکی گئی ہے ورنہ شرمیلا کو شاید ایسا نہ لگا ہو۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube